گلف جائنٹس نے آئی ایل ٹی 20ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

93
دبئی:جینٹس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا آئی ایل ٹی 20ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے فائنل میں آئی ایل ٹی 20 پرلز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ شیول باوا کی شاندار نصف سنچری اور ورتیا اروند، حمید خان اور محمد صغیر خان کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے جائنٹس کو کامیابی ملی۔ یاسر کلیم کی نصف سنچری کی بدولت پرلز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پرلز کی جانب سے روہن مصطفی نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھی کارکردگی دکھائی تاہم ان کی ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔اس مقابلے سے متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے 6 اسکواڈز میں جگہ بنانے کا موقع ملا جس کا ڈرافٹ 23 اکتوبر کو ہوگا جس میں 12 کھلاڑی چنے جائیں گے۔ جائنٹس کے رنز کے تعاقب میں روہن مصطفی نے محمد عرفان اور سمل اداونتھا کی وکٹیں حاصل کیں۔ جائنٹس کے کپتان ورتیا اروند کے ساتھ شیول باوا نے بھی 80 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔حمید خان نے بھی 13 گیندوں پر 27 رنز کی تیز اننگز کھیلی جس کے بعد انہیں 16 ویں اوور میں روہن مصطفی نے آئوٹ کیا۔