لاہور (اسپورٹس ڈیسک)پائیر پریمیئر سپورس ر اسپورٹس فیسٹیول جیسی صحتمند سرگرمی کے انعقاد پر اسلامی جمعیت طلبہ کے نو جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا جامع پنجاب میں جمعیت کے اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب ۔ ان کا کہنا ھا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی سر پرستی سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہے۔ کھیل کود کی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے کی زندہ دلی کی عکاس ہوتی ہیں اور جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہوتے ہیں۔ کھیل کے میدانوں کو آبادکر کے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے دور رکھا جا سکتا ہے۔ جامع پنجاب میں پا خیر پریمیئر ا سپورٹس فیسٹیول جیسی صحتمند سرگرمی کے انعقاد پر اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی میں پائنیر پریمیئر ا سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیسٹیول میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی ، ا سپورٹس فیسٹیول 3 دن جاری رہا۔ فیسٹیول میں قومی کرکٹ ٹیم کے سپر ا سٹار حسن علی ، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ، ڈاکٹر فرید پراچہ، سابق کوچ پنجاب یونیورسٹی فیصل پیرزادہ ، حافظ انعام الرحمن ناظم جامعہ پنجاب ، سرمد بٹ آئر میٹرو موٹر سائیکل اور صہیب عامر فخری معتمد جامعہ پنجاب بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔