چیمپئنز ٹرافی سر فہرست، آئی سی سی میٹنگ آج دبئی میں ہوگی

68

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگز آج سے 21اکتوبر تک دبئی میں ہوں گی۔ان میٹنگز میں ایگزیکٹیوز اور بورڈ میٹنگ بھی شامل ہے۔اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے معاملات اور اب تک کی اپ ڈیٹ پر تفصیلی بات ہو گی۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوں گے اور چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام ملتان سے اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی جائیں گے۔