پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ جیت لی

88
ملیشیا: چھٹی ایشیا تائی کوانڈو چیمپین شپ میں جکارتہ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کا آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

انڈونیشیا(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایشین لیول کے انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابیوں کے ریکارڈز بناتے ہوئے پہلی پوزیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا 14 سے گزشتہ روزتک تنگیرانگ میں کھیلی گئی چھٹی ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 طلائی3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوںکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی قازقستان نے دوسری جبکہ ملائیشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ایشین تائیکوانڈو یونین کیجانب سے پاکستان کو ایونٹ کی بہترین ٹیم قرار دیا گیا پاکستان کے شاہ زیب خان کو سب سے زیادہ پوئنٹس اسکور بنانے پر چیمپئین شپ کا بیسٹ ایتھلیٹ اورماسٹریوسف کرامی بہترین کوچ کا اعزاز دیا گیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے58 ویٹ کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے ہارون خان نے اپنے ہم وطن ابوبکر صدیق کو 6-4 اور9-7 کے فرق سے شکست دیکر سونے کا تمغہ جیت لیا خواتین کی +73 کیٹیگری فائنل میں پاکستان کی منیشہ علی نے انڈونیشیا کی پرماتا سری (Parmata Sri) کو 4-1 اور 8-2 سے شکست دیکر پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا دریں اثناء پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے پیٹرن انچیف کم کو بونگ (Kim Koo Boong) نے قومی تائیکوانڈو ٹیم کی تاریخی کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچز اورٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے پاکستان میں تائیکوانڈو کے کھیل کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سی ای او عمر سعید اور ان کی پوری ٹیم کی کئی سال کی انتھک محنت کی بدولت آج پاکستانی ٹیم کو ایشین چیمپئین شپ کی سب سے بہترین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔