مختلف کھیلوں کے بہترین کھلاڑی سرگودھا کی سرزمین پر موجود ہیں چودھری عبدالرزاق ڈھلوں

84

سرگودھا(اسپورٹس ڈیسک)سرگودھا میں مختلف کھیلوں کے انعقاد سے جہاں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے وہاں پر مستقبل میں ملک کو اچھے کھلاڑی ملیں گے حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے گرائونڈ آباد کرنے کیلئے سرگودھا میں 10 ایکڑ سے زائد اراضی پر ا سپورٹس کمپلیکس قائم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع میسر آئینگے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مختلف کھیلوں کے بہترین کھلاڑی سرگودھا کی سرزمین پر موجود ہیں جن کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات ضروری ہیں اور اس کیلئے حکومت کام کررہی ہے۔