اینٹورپ(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے نامور ٹینس ا سٹار اورایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور اور کینیڈین ٹینس اسٹار فیلکس اوجر الیاسائم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ا سپین کے نامور ٹینس ا سٹار رابرٹو کاربیلیس بینادوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔بیلجیم میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 26 سالہ ٹاپ سیڈڈ آسٹریلیا کے ٹینس اسٹار ایلکس ڈی مینورنے اسپین کے حریف ٹینس اسٹار رابرٹو کاربیلیس بینا کو 6-2، 4-6 اور 2-6 سے ہراکرٹاپ8رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔