انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کے چیئر مین اور سی ای اورچرڈ گولڈ کے ساتھ ٹیم جرسیوں کا تبادلہ

125

ملتان (نمائندہ خصوصی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر اور پاکستان ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن اورسی ای اورچرڈ گولڈ کے ساتھ ٹیم جرسیو ں کا تبادلہ کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے آغاز پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئر رچرڈ تھامسن، سی ای او رچرڈ گولڈ ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پاکستان ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے ایک دوسرے کیساتھ ٹیم جرسیوں کا تبادلہ کیا۔