قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

158

(اے نبیؐ) کہو، حمد اللہ کے لیے اور سلام اس کے اْن بندوں پر جنہیں اس نے برگزیدہ کیا (اِن سے پوچھو) اللہ بہتر ہے یا وہ معبود جنہیں یہ لوگ اس کا شریک بنا رہے ہیں؟۔ بھلا وہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے وہ خوشنما باغ اگائے جن کے درختوں کا اگانا تمہارے بس میں نہ تھا؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا بھی (اِن کاموں میں شریک) ہے؟ (نہیں)، بلکہ یہی لوگ راہِ راست سے ہٹ کر چلے جا رہے ہیں۔ (سورۃ النمل:59تا60)

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھ پر ہر جمعہ کے دن کثرت سے درود بھیجا کرو اس لیے کہ میری امت کا درود ہر جمعہ کو مجھ پر پیش کیا جاتا ہے لہٰذا جو شخص جتنا زیادہ مجھ پر درود بھیجے گا وہ مجھ سے (قیامت کے دن) درجہ کے لحاظ سے اتنا ہی قریب ہو گا۔
(البیہقی، الترغیب)