نہم جماعت کے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

62

کراچی(پ ر)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق جماعت نہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2025ء کے جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب یہ فارم 5نومبر2024 تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کیے جائیں گے۔گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے اسی شیڈول کے مطابق امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول اور طلباوطالبات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 5نومبر تک جمع کیے جائیں گے۔