غربت بے روزگاری اور خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ خودکشی کی بڑی وجہ قرار

49

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں ذہنی امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں، غربت، بے روزگاری اور خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ جیسے عوامل خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بنیادی وجوہات ہیں۔پاکستان بھر میں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ماہرین امراض ذہنی صحت کی شدید کمی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو ذہنی علاج کی سہولیات میسر نہیں۔ان خیالات کا اظہار ملکی اور بین الاقوامی ماہرین نفسیات نے ذہنی صحت کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں جمعرات کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سینئر ماہرِ نفسیات ڈاکٹر فاروق نعیم نے کہا کہ پاکستان کو ایک بڑے ذہنی صحت کے بحران کا سامنا ہے، جہاں نفسیاتی اور شخصیت کے امراض بڑے پیمانے پر آبادی کو متاثر کر رہے ہیں۔