ـ80\20پیمنٹ فارمولے کی سمری وزیراعلیٰ کوبھیجنے کی منظوری

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سعید غنی کی زیر صدارت گورننگ باڈی کے اجلاس میں سال24 ۔2023ء کے بجٹ کے ساتھ ساتھ 2024ء اور2025ء کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس نے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو نیو ملیر اور تیسر ٹائون میں دیے جانے والے پلاٹس کی 20 فیصد ادائیگی ممبران سے جبکہ 80 فیصد ادائیگی سندھ حکومت کی جانب سے کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری بھیجنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم 1 بلاک 12 اور تیسر ٹائون سیکٹر 22 اور 23 میں کراچی صحافیوں کو دیے جانے والے پلاٹس پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات اور ان پلاٹس کی 80 فیصد ادائیگی سندھ حکومت کے تحت کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیر سعید غنی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ کو ہدایات دی کہ وہ اس سلسلے میں ایک خط وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ کابینہ کے حوالے سے لکھیں اور اس میں کہیں کہ سندھ حکومت ہمیشہ اپنے صوبے کے صحافیوں کو پلاٹس دیتی آئی ہے اور ہم نے ماضی میں بھی ایل ڈی اے میں یہ پلاٹس دیے ہیں تاہم یہ پلاٹس ہم مفت میں یا کم قیمت پر نہیں بلکہ پوری قیمت پر دیتے ہیں جس میں سے 20 فیصد صحافیوں سے اور باقی مانندہ 80 فیصد سندھ حکومت محکمہ کو ادا کرتی ہے اس لیے سندھ کابینہ سے صحافیوں کے ایم ڈی اے میں پلاٹس کی 80 فیصد ادائیگی کی درخواست کی جاتی ہے۔ اجلاس میں پلاٹس کی پری ٹرانسفر فیس کے اضافے کی درخواست کو مکمل دیگر محکموں سے اسٹیڈی کے بعد آئندہ اجلاس میں لانے تک موخر کردیا گیا۔