بھارت: طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر 18سالہ ملزم گرفتار

115

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پروازوں کو آن لائن بم کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی وزیر برائے ہوا بازی کے مطابق گرفتار ملزم کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ رواں ماہ بھارتی ائرلائنز کی اندرون وبیرون ملک پروازوں کو سوشل میڈیا پر بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ طیاروں میں بم ہونے کی جھوٹی اطلاعات سوشل میڈیا اور ای میلز کے ذریعے دی گئیں ۔ بھارت میں ایسے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں مگر یہ پہلی دفعہ ہے کہ اس قدر بڑی تعداد میں مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی جھوٹی خبریں دی گئیں۔