جاپان میں برڈ فلو کے خطرے کا درجہ بڑھادیا گیا

71

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی وزارت ماحولیات نے شمالی صوبے ہوکائیدو کے 2قصبوں میں ایویئن فلو وائرس کی نشاندہی کے بعد ملک میں برڈ فلو الرٹ کو بلند ترین سطح تک بڑھا دیا ۔ برڈ فلو وائرس کے بارے میں عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ وہ متاثرہ پرندوں کے ساتھ رابطے میں نہ آنے والے انسانوں کو متاثر نہیں کرتا۔ وزارت نے زور دیا کہ پرندوں کو چھونے کی صورت میں اپنے ہاتھ دھوئیں۔