بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کوذہنی مریض بنا دیا‘ متحدہ

25

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی کا شہر میں ایک بار پھر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار، اپنے بیان میں اراکینِ مرکزی کمیٹی کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے بل اور نت نئے ٹیکسز کے نام پر بٹورنے کے باوجود کے الیکٹرک عوام کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہے جو سراسر بدنیتی پر مبنی ہے۔ دن و رات کے اوقات میں گھنٹوں بجلی کی عدم موجودگی نے لوگوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کر دیا ہے۔ ناقص ترسیلی اور مسلط کردہ مافیا طرز نظام نے اہل کراچی کو شدید عذاب سے دوچار کر رکھا ہے۔ اراکینِ مرکزی کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت اور متعلقہ وزارت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ کراچی کے شہریوں کی اس اذیت سے نکالنے کا مستقل بنیادوں پر سدباب کرے اور کے الیکٹرک نام کے مافیا کو لگام ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرے جس نے پاکستان کے معاشی حب کو مفلوج کر رکھا ہے۔