جاپان : نصف صدی سے فعال جوہری پلانٹ کو کام جاری رکھنے کی اجازت

22

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں پہلی بار50 سال سے فعال جوہری پاور پلانٹ کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔ٹکاہاما نیوکلیئر پاور پلانٹ نومبر 1974 سے فعال ہے اوراگلے ماہ اپنی خدمات کے 50 سال مکمل کر رہا ہے۔ جاپان نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی (این آر اے) نے پلانٹ کے ایک ری ایکٹر کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔ اتھارٹی کی طرف سے کی گئی اضافی جانچ کے نتیجے میں ثابت ہوا ہے کہ ری ایکٹر کا دباؤ ٹینک نیوٹران کے دباؤ کا مقابلہ کر سکتا اور کنکریٹ کی مضبوطی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ جاپان میں جوہری ری ایکٹروں کو قانونی طور پر 60 سال تک کام کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔