غیر محفوظ ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری ملک کی بدنامی کا سبب ہے ،ماہرین

70

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں بالوں کی پیوند کاری کے ماہرین نے بیرون ملک سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے خواہشمندوں کی پاکستان آمد میں کمی اور مقامی افراد کے ترکی و دیگر ممالک سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے اور زر مبادلہ کے حصول میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے غیر محفوظ ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجری ملک کی بدنامی کا سبب ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائی ہیئر ٹرانسپلانٹ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے جو اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں، یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہونے والے ہیئر ایسوسی ایشن سوسائٹی آف پاکستان کے ہنگامی اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرار داد میں کیا۔