ایس ایس پی گھوٹکی کے کچے کے ڈاکوئوں سے تعلقات کا انکشاف

48

 

گھوٹکی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمان بگٹی کے کچے کے ڈاکوئوں سے تعلقات انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی سکھر نے آئی جی سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی گھوٹکی کے کچے کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات ہیں اور وہ نان پروفیشل اقدامات پر گامزن ہے۔ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے کہا کہ ایس ایس پی گھوٹکی کے کچے کے ان ڈاکوؤں سے بھی تعلقات ہیں جو پولیس اہلکاروں کے قتل اور پولیس سے اسلحہ چھیننے جیسے واقعات میں ملوث ہیں۔ڈی آئی جی سکھر کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی گھوٹکی کو نوٹس دیکر اس سے اس بارے میں وضاحت طلب کی جائے۔دریں اثنا ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی نے الزامات پر کوئی موقف نہیں دیا۔ وہ مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر باہر موجود میڈیا سے بات کیئے بنا روانہ ہوگئے۔ایس ایس پی گھوٹکی پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے مشہور ڈاکو عمر شر کو اپنے بنگلے پر مدعو کیا تھا، وہاں سے واپسی پر عمر شر کچے میں حملے میں ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اس حملے میں سابق رکن سندھ اسمبلی شہریار کا دیرینہ ساتھی بھی ماراگیا تھا۔ایس ایس پی گھوٹکی نے ایس ایچ او عبدالشکور لاکھو پر حملہ آوروں کی سہولت کاری کا الزام دیکر اسے گرفتار کروایا تھا، ایس ایچ او کے بھائی نادر لاکھو نے ایس ایس پی گھوٹکی پر ڈاکوؤں کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے۔