میسے فرینکفرٹ “ٹیکسپو پاکستان”میں شرکت کرے گا

177
میسے فرینکفرٹ، ٹیکسپو پاکستان کراچی کا ٹیکسپوپاکستان 2023 میں اسٹال کا ایک منظر

کراچی(کامرس رپورٹر)23اکتوبر سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی)کے زیراہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہونے والی تین روزہ نمائش “ٹیکسپو پاکستان2024 “میں میسے فرینکفرٹ شرکت کررہا ہے۔یہ نمائش 25اکتوبر تک جاری رہے گی۔میسے فرینکفرٹ جو دنیا بھر میں تجارتی نمائشوں کے انعقاد میں عالمی رہنما اور 13 ممالک میں 50 سے زائد ٹیکسٹائل شوز اور کانفرنسز کے سب سے بڑامنتظم ہے، فخر کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ 23 سے 25 اکتوبر 2024 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والے ٹیکسپو 2024 میں ہم ہال نمبر 4 میں اسٹینڈ نمبر 07- 08-17 -18 پر موجود ہوں گے۔ میسے فرینکفرٹ عالمی ٹیکسٹائل صنعت میں اپنی جامع ٹیکسٹائل میلوں کی نمائش کے ذریعے اہم مقام رکھتا ہے، جو 5 لاکھ خریداروں اور فروخت کنندگان کو آپس میں جوڑتا ہے، جدت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور نئے رجحانات کو ترتیب دیتا ہے۔ وہ یارن ایکسپو جیسے بڑے ایونٹس کا انعقاد شنگھائی اور پیرس میں کرتے ہیں، ہائم ٹیکسٹیل اور ٹیک ٹیکسٹیل فرینکفرٹ میں، اور ٹیکس ورلڈ اور ایپیرل سورسنگ نیویارک، پیرس اور ازبکستان میں کرتے ہیں، جو پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین کو کور کرتا ہے۔ چین اور قریبی علاقوں میں، وہ 12 سے زیادہ شوز کا انعقاد کرتے ہیں، جن میں انٹر ٹیکسٹائل اور ویتنام ٹیکسٹائل ٹریڈ شو شامل ہیں۔سی ای او میسے فرینکفرٹ پاکستانعمر صلاح الدین نے کہا کہ میسے فرینکفرٹ میں ہم عالمی سطح پر ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔