ایکس کی نئی پالیسی:صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو دینے کا فیصلہ

94

سان فرانسسکو:سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے تحت صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایکس نے اپنی پرائیویسی پالیسی کو ازسرنو بنایا ہے، جس کا اطلاق آئندہ ماہ (15 نومبر) سے کردیا جائے گا۔اس پالیسی کی وجہ سے صارفین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں آنے کے بعد ایکس کے لیے بنائی گئی نئی پالیسی صارفین کی پرائیویسی کے لیے غیر مناسب (غیر محفوظ) ہے۔

کمپنی (ایکس) کی جانب سے نئی وضع کی گئی پرائیویسی پالیسی کو آن لائن صارفین کے لیے جاری کیا جا چکا ہے، جس کے تحت وہ تھرڈ پارٹیز کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو ترتیب دینے کے لیے شیئر کر سکتی ہے۔