ورلڈبینک کا پاورسیکٹر میں گردشی قرضے بڑھنے پر اظہار تحفظات

136

اسلام آباد:ورلڈبینک نے  پاکستان کے پاور سیکٹر میں گردشی قرضے بڑھنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 6 برس کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں ایک ہزار 241 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد  و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2018 میں گردشی قرضہ 1152 روپے تھا جوکہ مالی سال 2024 میں 2393 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ورلڈ بینک نے تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی، مہنگی بجلی کی پیداوار، تقسیم اور ترسیل کے نقصانات اور بجلی بلوں کی عدم ریکوری سمیت دیگر وجوہات کو گردشی قرضوں میں اضافے کی وجوہات قرار دیا ہے۔