مجوزہ آئینی ترمیم: بی این پی سربراہ اخترمینگل کا فوری طور پرپاکستان آنے کافیصلہ

240
should come to Pakistan immediately

کوئٹہ:  26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے معاملے پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کےسربراہ اختر مینگل نے فوری طور پر وطن واپس پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر بلوچستان نیشنل پارٹی ساجد ترین نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کل پاکستان پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزساجد ترین اور اختر مینگل نے دعویٰ کیا تھا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر ان کی جماعت کے اراکین اسمبلی پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

بی این پی رہنما ساجد ترین نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اخترمینگل کے فلیٹ پر اسلام آباد پولیس نے چھاپہ بھی مارا ہے۔

ساجد ترین نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے ان کی جماعت کو ڈرایا نہیں جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی پیکج کی ووٹنگ پر ان کی پارٹی کے سینیٹرز دباؤ میں نہیں آئیں گے۔