پنجاب: تمام سرکاری و نجی کالجز و یونیورسٹیز میں کل چھٹی کا اعلان

218

لاہور:پنجاب میں تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز میں کل چھٹی  کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے کل صوبے بھر میں تمام سرکاری ونجی کالجز سمیت جامعات میں بھی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 2  دن کے لیے  دفعہ 144 بھی نافذکردی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر  سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ  رہےگی۔ اس دوران پنجاب بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے۔