آئینی ترمیم کی حمایت کا امکان: پی ٹی آئی کے 3 ارکان رابطے سے باہر

103
nationwide protest on Friday

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے تین ارکان کا رابطہ بند ہوگیا، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کا امکان ہے، کیوں کہ ان 3 ارکان کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے آئینی ترامیم کے معاملے پر 3 اراکین اسمبلی کے غائب ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان تینوں کا فی الحال کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-59 سے آزاد امیدوار کا پی ٹی آئی کی قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

اسی طرح ساہیوال سے جیتنے والے آزاد امیدوار بھی پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں نہیں ہیں جب کہ ایک او ررکن پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے ہیں اور ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کا آ ئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جانے کا امکان ہے۔