پشاور کے علاقے ارمڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا جس سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا، جس میں ابتدائی طور پر کسی کے زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کار دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی جگہ سے دیسی ساختہ بم بھی برآمد کرلیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور ڈسپوزل یونٹ کی واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔