یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر جوابی حملے کے اہداف کی منظوری دیدی۔
امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ مخصوص اہداف کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور نہ ہی یہ بات واضح کی گئی ہے کہ اسرائیل فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سینکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔