کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع، گرمی کی شدت بڑھے گی

124
Meteorological Department

کراچی: شہر قائد میں سمندر کی ہوائیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں، جس کے بعد گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے بحال ہونے کے ساتھ ہی اگلے چند روز درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے نتیجے میں درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 دن بعد ایک بار پھر گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔ نومبر کے وسط سے صبح و رات میں خنکی کا آغاز ہوسکتا ہے جب کہ رواں سال سردیاں معمول کے مطابق رہیں گی۔