کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر 12 گھنٹوں سے زائد کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سرجانی ٹان، پی آئی بی کالونی اور اورنگی ٹان میں بحلی کی فراہمی معطل ہے۔
کورنگی، لائنز ایریا، سلطانہ آباد سول لائز، گارڈن، کھاردار اور کیماڑی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ لیاقت آباد سی ون ایریا، ناظم آباد اور لسبیلہ میں بھی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ گلستانِ جوہر بلاک 7 اور 8 اسکیم 33 میں سچل گوٹھ کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل بھرنے کے باوجود بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے اوربجلی کے بلوں میں بھی اضافی ٹیکس لگا کر عوام کو مزید پریشان کیا جا رہا ہے۔