اتنی بڑی جینز کی پینٹ، آخر کون پہنے گا؟

134

بیجنگ: چین میں ایک بہت بڑی جینز بنائی گئی ہے، جو کہ عالمی ریکارڈ قرار دے دیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق چینی ٹیکسٹائل کمپنی نے کم و بیش 30 سے زیادہ کاری گروں کی ٹیم بنا کر ایک جینز کی پینٹ تیار کی ہے، جسے دنیا کی سب سے بڑی قرار دیتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اس کا اندراج کرلیا گیا ہے۔

جینز بنانے کے لیے  تیار کی گئی کاری گروں کی ٹیم  نے مسلسل 18 دن تک کام کیا  اور نتیجے میں 250 فٹ 5 انچ طویل اور  190 فٹ 10 انچ چوڑی (کمر) والی پینٹ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اس منفرد اور سب سے بڑی جینز کی پینٹ بنانے کے لیے 18 ہزار 44 فٹ ڈینم فیبرک، 25 فٹ اور 5.9 انچز زِپر اور 3 فٹ اور 9.4 انچز اسٹین لیس اسٹیل بٹن استعمال کیے گئے ہیں جب کہ اس کا وزن 3600 کلو گرام ہے۔