اسرائیل کو فراہم کردہ امریکی دفاعی سسٹم کی کوئی اہمیت نہیں‘ ایران

126
take a big step to compete with Israel

تہران: (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) ایران کے وزیر دفاع جنرل عزیز نصیر زادہ نے یہ برملا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کودفاع کے لیے اپنا تھاڈ فضائی دفاعی سسٹم جودیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے دور میںاس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے جنرل عزیز نصیر زادہ کا کہنا تھا کہ تھاڈ دفاعی نظام اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ہے، جسے اسرائیل نے پہلے سے اپنے لیے نصب کیا ہوا ہے۔ ایرانی بریگیڈئر جنرل نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا نے اسرائیلی حملے میں مدد کی تو بھرپور جواب دیں گے کیونکہ ایران جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے لیکن ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔
مقامی میڈ یا کے مطابق جنرل عزیز نصیر زادہ کا کہنا تھا کہ وہ تھاڈ دفاعی نظام کو نفسیاتی جنگ کا حصہ سمجھتے ہیں اور یہ معاملہ ایران کے لیے کوئی تشویش کا باعث نہیں۔ انہوں نے بڑی حوصلہ افزا بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی دھونس دھمکیاں بھی ہمارے پاس کوئی معنی نہیں رکھتیں یہ تو ہمیشہ سے رہی ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں مزید تھاڈ دفاعی سسٹم کی بیٹریاں نصب کرنے کی اسرائیلی حکومت کی درخواست منظور کرلی تھی۔