پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 122 نئے کیسز رپورٹ

166

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 103، لاہور سے 6 ، فیصل آباد، چکوال اور چنیوٹ سے 2 جبکہ گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سرگودھا، اٹک، رحیم یار خان، بہاولپور ،وہاڑی اور سیالکوٹ سے 1،1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 3893 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔