اسلام آباداور راولپنڈی میں ڈینگی قابو سے باہرہوگیا‘ اسپرے مہم ناکام

164

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد اور راولپنڈی میںانسداد ڈینگی کی ناکام مہم کے باعث ڈینگی مچھربے قابو ہوگیا ہے اولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 160 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی۔راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں میں شدت اگئی. اسپتالوں میں مریضوں کی آمد مسلسل جاری ہے۔ اسپتالوں میں زیرعلاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 209 ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گے۔محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 3068 تک پہنچ گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے 8 مریض زندگی کی بازی ہارگے اس وقت ڈینگی کے 66 مریض بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی ہسپتال میں 31 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 31 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور 40 فوجی فاؤنڈیشن میں داخل ہیں۔ پرائیویٹ ہاسپٹیلز میں 41 مریض زیرعلاج ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 72 مریض پوٹھوہار ٹاؤن 22 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ 35 اور پوٹھوہار رولر سے 13 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 3 گوجرخان سے 4 ٹیکسلا سے 3 مریض سامنے آئے۔ رواں سیزن میں کانگو کے 2 خسرہ کے 654 مریض آئے، رواں سیزن میں ابتک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 4374 ایف آئی آر درج کیں۔ 1683 عمارتیں سر بمہر 2919 چالان ٹکٹ جاری کیے گے۔ ابتک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 1 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔