کراچی بار کی دعوت پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سٹی کورٹ پہنچ گئیں

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار کی دعوت پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سٹی کورٹ پہنچ گئیں۔صدر کراچی بار عامرنواز وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ماہ رنگ بلوچ کاساتھ دیا ہے،کراچی بار نے ہمیشہ مظلوم کاساتھ دیاہے،ماہ رنگ بلوچ ہر موقع پر آپ کاساتھ دے گی۔کراچی بارہرمظلوم کاساتھ دے گی خواہ نتیجہ کچھ بھی ہو۔کراچی بار کے جنرل سیکرٹری اختیارچنہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بار بلوچستان کی بیٹی کے ساتھ ہے،بلوچستان اور سندھ پرظلم ہورہاہے،ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بار میں باربارلائٹ جانا ڈرکانتیجہ ہے۔سماج کاالمیہ ہے کہ سچ بولنے والا اکیلا کھڑاہے۔ہرطبقہ اظہاررائے کی آزادی نہ ملنے سے پریشان ہے لیکن اس ماحول میں بھی کچھ لوگ حق کے لیے آوزاٹھا رہے ہیں۔ پاکستان میںجنگل کا قانون ہے۔ آئین پاکستان اور قانون قابل استعمال نہیں ہے۔بلوچستان کے لوگ مسنگ پرسنز کی وجہ سے پریشان ہیں،اسی وجہ سے بلوچستان کاہرگھرمتاثرہے۔ اسمبلیاں ایسٹ انڈیاجیسی ہیں۔ اسی اسمبلی نے سی ٹی ڈی جیسا ادارہ بنایا۔ 70 سال پہلے بلوچستان میں لگائی جانے والی آگ اب ملک کے ہرکونے میں پہنچ چکی ہے۔بلوچستان سے اٹھنے والی تحریک پورے ملک میں پھیلے گی۔