کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی کے شہری 3500سو روپے میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) بائیکر سروس کے زریعے گھر بیٹھے اپنا قومی شناختی کارڈ بنواسکے گے۔نادرانے آئندہ چند روز میں کراچی کے شہریوں کی آسانی کے لیے نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہے، شہری اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کی جانب سے کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے بائیکر سروس متعارف کرائی گئی، جو آئندہ چند روز میں اپنی سروس کا آغاز کردے گی جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے اپنا قومی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔ نئی سروس کے ذریعے شہری نادرا آفس جائے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا اپنے گھر یا دفتر میں اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ شناختی کارڈ بنوانے والے شہری کو ایک دن قبل کال کریں بائیکرز کو بک کروانا ہوگا اگلے دن آپ کے گھر نادرا کا نمائندہ آئے گا اور شناختی کارڈ بنائیں گے ،شہری نادرا کے نمائندے کو 1777 پر کال کریں گے ، 3دبا کربائیکرسروس کے نمائندے سے بات کرکے تفصیلات شیئر کرنے کے بعد آپ ملاقات کا وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ایک بار جب آپ کا شناختی کارڈ یا دوسری دستاویز تیار ہو جائے گی، نادرا اسے آپ کی دہلیز پر پہنچا دے گا، آفس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔کراچی میں متعارف کروائی جانے والی سہولت کیلیے خواتین بائیک رائیڈرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی، قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں گھر پرنادرابائیکرعملے کے ذریعے ڈیلیور کیا جائے گا۔