ترکیہ: 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس

91

استنبول: ترکی کے مشرقی صوبے مالتیا میں 6.1 کی شدت کے ساتھ زلزلہ آیا۔

 اس حوالے سے ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کا کہنا ہے کہ زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور یہ زمین سے 9 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام کے صوبوں حسقہ، دیر الزور اور حلب میں بھی محسوس کیے گئے۔