وزیراعظم کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ملکوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو

84

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی روسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہانِ حکومت کے 23ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے جمہوریہ روس کے وزیر اعظم مسٹر میخائل میشوسٹن کی آج وزیرِ اعظم ہاوس میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور گزشتہ 2دہائیوں کے دوران پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں تجارت، صنعت، توانائی، علاقائی روابط، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں مضبوط بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کبھی کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورۂ ماسکو کا ذ ذکر کیا اور اپنے دورے کی یادوں کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔