مجوزہ آئینی ترامیم:پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر غور

135
nationwide protest on Friday

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے کل طلب کیے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے لیے طلب کیے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے غور شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی کے کل جمعرات کے روز طلب کیے گئے اجلاس کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے، جب کہ پارٹی رہنمامجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ  دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی جبکہ آئینی ترامیم پر مشاورت کرے گی۔ اجلاس میں آئینی ترامیم روکنے کے لیے احتجاج کی کال دینے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔