پاک چین کا مشترکہ ترقی کی راہداریاں بنانے کے عزم کا اظہار

148
military leadership

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے مشترکہ ترقی کی راہداریاں بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان چین سی پیک راہداری کا اپ گریڈ ورژن تشکیل دیں گے۔

چین اور پاکستان نے گوادر پورٹ کے لیے پانی اور بجلی کی فراہمی جیسے مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ممالک نے سنکیانگ اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق چین نے پاکستان پر حفاظتی اقدامات اور تعاون کے لیے مشترکہ سیکیورٹی انوائرومنٹ کے قیام پر زور دیا ہے۔چین اور پاکستان مشترکہ مشقوں، تربیت، فوجی تکنیکی تبادلوں اور تعاون کی سطح کو بڑھائیں گے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا ہے۔