مکہ مکرمہ: صحنِ حرم کے لیے یونان کا خصوصی ٹھنڈا سنگِ مرمر

123

مسجد الحرام کے صحن کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے خصوصی سنگِ مرمر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ سنگِ مرمر یونان کے جزیرے تاسوس سے منگوایا گیا ہے۔ سعودی عرب میں انتہائی درجے کی گرمی پڑتی ہے۔ جب موسم انتہائی گرم ہو تب صحنِ حرم میں کھڑا ہونا بھی انتہائی نوعیت کی آزمائش کے مساوی ہوتا ہے۔

سعودی حکومت نے صحنِ حرم میں نماز ادا کرنے اور طواف کرنے والوں کی سہولت کی خاطر خصوصی سنگِ مرمر منگواکر نصب کروایا ہے جو پچاس سینٹی گریڈ کی گرمی میں بھی ٹھنڈا رہتا ہے۔

تاسوس کا سنگِ مرمر دن کے وقت دھوپ اور حدت کو برداشت کرتا ہے۔ رات کے وقت یہ سنگِ مرمر نمی جذب کرتا ہے اور دن میں جب شدید گرمی پڑتی ہے تب نمی خارج کرتا ہے جس سے اِس پر چلنے والوں کو الجھن محسوس نہیں ہوتی۔