جے شنکر پاکستان سے بھارت روانہ،بہترین میزبانی اور انتظامات پر حکومت کی تعریف

191

اسلام آباد:بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر پاکستان سے واپس روانہ ہو گئے، انہوں نے بہترین میزبانی اور انتظامات پر پاکستانی حکومت کی تعریف کی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرواپس روانہ ہو گئے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں بہترین میزبانی کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکرگزار ہوں۔

جے شنکر کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کرتا ہوں۔ ساتھ ساتھ انہوں نے پرتپاک استقبال اور بہترین میزبانی پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام سے بھی اظہار تشکر کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے یہ پیغامات پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابق ٹوئٹر) پر لکھے۔