آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی: بابر، رضوان اور شاہین کی تنزلی

110

دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق  بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی  کی تنزلی ہو گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹر بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی  نچلی پوزیشنز پر چلے گئے ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 3درجے تنزلی کے بعد 15ویں پوزیشن اور محمد رضوان 19 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔ بلے بازوں میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اسی طرح سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر نکل گئے، فاسٹ بولر اب 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح  روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جو روٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔