گہرے سمندر میں گم ہوجانے والا شخص 2 ماہ بعد زندہ تلاش کرلیا گیا

136

ماسکو: روسی شہری کو مشرقی علاقے بحیرہ اوخوتسک سمندر میں لاپتہ ہوجانے کے 67 دن بعد روس کے اوختسک زندہ تلاش کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ روسی شہری مشرقی علاقے بحیرہ اوخوتسک کے گہرے سمندر میں ویل مچھلی کو دیکھنے گیا تھا جو 67 دن تک لاپتہ رہا۔

روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 46 سالہ میخائل پیچوگن کو ایک ماہی گیر کشتی کے عملے نے اس کی سفر کی شروعات کے مقام سے تقریبا ایک ہزار کلومیٹر دور، سمندر میں ایک ربڑ کی کشتی میں بھٹکتا ہوا پایا۔

رپورٹ کے مطابق میخائل کے بھائی اور 15 سالہ بھتیجے کی لاشیں بھی اسی کشتی پر ملی ہیں، جو وہیل مچھلیاں دیکھنے کے لیے نکلے تھے اور اپنے ساتھ دو ہفتوں کا کھانا لے کر گئے تھے۔

میخائل کی اہلیہ نے بتایا کہ جب وہ سفر پر روانہ ہوئے تھے تو ان کا وزن تقریبا 100 کلوگرام تھا، لیکن 67 روز بعد بچائے جانے پر ان کا وزن آدھا رہ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شاید ان کا وزن ہی انہیں بقا کی جنگ جیتنے میں مددگار ثابت ہوا، ہمیں کچھ معلوم نہیں، صرف یہ جانتے ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق میخائل پیچوگن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔