سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

98
ecord low

 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں  ۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 277200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کے اضافے سے 237654 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 22 ڈالر سے بڑھ کر 2675 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔