اسلام آباد میں تین دن سے بند ایکسپریس وے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

82
expressway opened for traffic

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تین دن سے بند ایکسپریس وے کو عام آمدورفت کے کے لیے کھول دیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سی ٹی او سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث ایکسپریس ہائی وے بند کیا گیا تھا، ایکسپریس وے کو اب دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ سری نگر ہائے وے پر بھی جزوی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دی گئی جبکہ ملکی مہمانوں کی مکمل روانگی تک سرینگر ہائی وے پرمختلف اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی۔

سرفراز ورک نے مزید کہا کہ شہری اس دوران سرینگر ہائی وے کی جانب غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ریڈ زون میں متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ سے داخلہ دیا جائے گا۔