بلڈ انفیکشن کے مریضوں کو چند برس میں ہی موت نگل لیتی ہے، تحقیق

114

کوپن ہیگن:ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ بلڈ انفیکشن کے مریضوں کو چند برس میں ہی موت نگل لیتی ہے۔

طبی تحقیق شائع کرنے والے آن لائن ذرائع  پر آنے والی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خون میں موجود انفیکشن چند سال (2 برس) ہی میں انسان کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین نے نئے تجربات اور تحقیق کے نتیجے میں اخذ کیا ہے کہ خون کا انفیکشن (Sepsis)اپنے متاثرہ مریضوں کو جکڑنے میں دیر نہیں لگاتا اور چند برس کے اندر ہی انہیں ہلاک کردیتا ہے۔تحقیق کاروں کو نئے جائزوں میں پتا چلا کہ خون کے انفیکشن کی علامات کے ساتھ اسپتال کے ہنگامی شعبے  میں داخل 50 فی صد سے زیادہ مریض صرف 2 برس کے اندر اندر ہلاک ہو گئے۔

آرہس یونیورسٹی اسپتال ڈنمارک میں کلینیکل ایپیڈیمولوجی کے ایک سینئر سائنس دان فن نیلسن نے کہا کہ ہم نے پایا کہ کچھ عوامل سیپسس کے بعد موت کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں، بشمول عمر بڑھنے کے عمل کو بھی۔

نیلسن نے اسپتال کی ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ اس کے علاوہ ڈیمنشیا، دل کی بیماری، کینسر اور اسپتال میں داخلے سے قبل گزشتہ چھ ماہ سے سیپسس سے متاثر رہنے کے حالات نے بھی دو سال کی درمیانی مدت کے دوران مرنے کے خطرے کو بڑھایا۔