بے بی پاؤڈر میں کینسر، ملٹی نیشنل ادارے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر جرمانہ

166

بے بی کیئر پروڈکٹس تیار کرنے والا عالمی شہرت یافتہ ادارہ جانسن اینڈ جانسن ایک شخص کو ہرجانے کی مد میں ڈٰیڑھ کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی فیئر فیلڈ کاؤنٹی کی سپیریئر کورٹ کی جیوری تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ ادارے کو اضافی جرمانہ ادا کرنا چاہیے۔

ایوان پلاٹکن نے اپنے مقدمے میں موقف اختیار کیا تھا کہ جانسن اینڈ جانسن کے بے بی پاؤڈر میں کینسر کا سبب بننے والے اجزا شامل ہیں۔ جانسن اینڈ جانسن نے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالت میں اس کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

قانونی معاملات سے متعلق جانسن اینڈ جانسن کے ورلڈ وائڈ چیف ایرک ہاس نے کہا ہے کہ مقدمہ تیزی سے نمٹایا گیا اور ناکافی شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے۔