اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں: اسد قیصر

151
judicial commission

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئینی پیکج سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، مجوزہ آئینی ترامیم کے اصل مسودے کو ابھی تک چھپایا گیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے وفاقی حکومت کا پرانا مسودہ اب بھی برقرار ہے، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بھی بات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کو کم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پر کام کیا جا رہا ہے، ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔