محرابپور،محمد حسین ڈاہری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

116

 

محرابپور(جسارت نیوز)محمد حسین ڈاہری کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے لاکھا روڈ میں دوسرے روز بھی احتجاج، ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے ایس ایچ او کو معطل کر دیا، دس روز قبل ڈاہری برادری میں لین دین کی تکرار پر قتل ہونے والے محمد حسین ڈاہری کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر ایس ایچ او لاکھا روڈ کیخلاف ڈاہری برادری، سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا اورکاروباری مراکز دوسرے روز بھی بند رکھے اور حاجی ڈاہری، جاوید ڈاہری کی قیادت میں ریلی نکالی ۔شرکا ریلی کا مطالبہ تھا کہ ایس ایچ او لاکھا روڈ کو ہٹایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ شہریوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک نے ایس ایچ او لاکھا روڈ کو معطل کرکے پولیس لائن بھیج دیا ہے جس کے بعد سیاسی، سماجی تنظیموں نے احتجاج ختم کر دیا اور کارروباری مرکز کھل گئے۔