بدین ،دوموٹرسائیکل سواروں کی ڈمپر سے ٹکر ،2افراد جاں بحق

99

بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے قریب شادی لارج ڈمپر کا دو موٹر سائیکل سوار کے ساتھ خوفناک تصادم دو افراد موقع پر جاں بحق۔ بدین کے نواحی شہر شادی لارج کے قریب ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے موٹر سائیکل سوار 60 سالا عبداللہ بن محمد سومار لونڈ مکین سومار لونڈ ولہاری کڈھن شہر جبکہ 55 سالا ابوبکر بن قادر بخش لونڈ مکین چھو نزد کڈھن شہر ڈمپر کے نیچے دب کر جاںبحق ہوگئے جن کی لاشیں کھوسکی رورل سینٹر پہنچائی گئی جن کی شناخت ان کی جیب سے موصول ہونے والے شناختی کارڈ سے کی گئی جس بعد ورثا اطلاع ملتے ہی لاشیں اپنے گاؤں لے گئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔کھوسکی پولیس نے ڈمپر کو اپنے تحویل میں لیکر ابتدائی رپورٹ درج کردی ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔