سکھر (نمائندہ جسارت) سدوجہ کے قریب 37 سال قبل سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیے جانے والے شفیع محمد کھوہارو کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہو سکے، مقتول کے بھائی منظور کھوہارو کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ منظور کھوہارو کا کہنا تھا کہ نوجوان شفیع محمد کوار کو سیاہ کاری کے الزام میں بے دردی سے قتل کیا گیا، مقدمہ درج کیے جانے کے باوجود پولیس 37 سال سے کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں، انصاف کے حصول کے لیے چیف جسٹس پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری، مختلف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور کمشنر کے سامنے اپیلیں کیں، احتجاج کیا گیا لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔