قنبر علی خان: پرانے تنازع پر 2 افراد قتل 4 افراد زخمی، ڈی آئی جی لاڑکانہ کا نوٹس

64

قنبر علی خان (جسارت نیوز) لاڑکانہ کے تھانہ کے ٹی ممتاز کی حدود گاؤں موریا فقیر میں آگانی اور موریا برادری کے 2 گروپس میں پرانے تنازعے پر فائرنگ سے 2 افراد مجاہد آگانی، عبدالطیف موریو قتل اور 4 افراد اللہ داد آگانی، ایاز موریو، دودو خان موریو اور فرحان موریو زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں گروپس کے ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کر دیے۔